ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / وَن ڈے کی کپتانی سے بھی ہو گئی وراٹ کوہلی کی چھٹی، روہت شرما نئے کپتان مقرر

وَن ڈے کی کپتانی سے بھی ہو گئی وراٹ کوہلی کی چھٹی، روہت شرما نئے کپتان مقرر

Thu, 09 Dec 2021 13:00:29    S.O. News Service

نئی دہلی، 9؍دسمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) جنوبی افریقہ کے ساتھ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز 26 دسمبر سے شروع ہونے والی ہے۔ اس کے لیے ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے۔ وراٹ کوہلی کی قیادت والی ٹیم میں روہت شرما کو اجنکیا رہانے کی جگہ نائب کپتان بنایا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی روہت شرما کو وَن ڈے ٹیم کی کپتانی سونپی گئی ہے۔ یعنی وراٹ کوہلی کی وَن ڈے کی کپتانی سے چھٹی ہو گئی ہے۔

اس درمیان اجنکیا رہانے اور چیتیشور پجارا کو خراب فارم کے باوجود ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ اس بات کی جانکاری بی سی سی آئی نے بدھ کے روز دی۔ اضافی کھلاڑی کے طور پر نودیپ سینی، سوربھ کمار، دیپک چاہر اور ارزن ناگواسوالا کو رکھا گیا ہے۔ رویندر جڈیجہ، شبھمن گل، راہل چاہر اور اکشر پٹیل زخمی ہیں، اس لیے وہ کسی بھی فارمیٹ کے لیے دستیاب نہیں ہو پائیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ جنوبی افریقہ میں کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز آئی سی سی عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ کے نئے سرکل کا حصہ رہے گی۔ اس ٹیسٹ سیریز میں وراٹ کوہلی ٹیم کی قیادت کریں گے اور روہت شرما نائب کپتان رہیں گے۔ اس درمیان چیتن شرما کی قیادت والی سلیکشن کمیٹی نے اعلان کر دیا ہے کہ وَن ڈے اور ٹی-20 ٹیموں کی قیادت روہت شرما کریں گے۔ ان دونوں فارمیٹ میں وراٹ کوہلی کھیلنے کے لیے موجود تو رہیں گے، لیکن کپتانی نہیں کریں گے۔


Share: